روس کی فضائیہ نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین سو د سے زیادہ فضائی حملے کئے۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ روسی ایئر فورس نے
18 دسمبر سے 23 دسمبر کے درمیان آئی ایس کے خلاف 302 حملے کئے اور ان حملوں جنگجو تنظیم کے 1093 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں تنظیم کا ایک تربیتی کیمپ بھی تباہ ہو گیا جہاں ترکی اور دیگر ممالک سے آنے والے دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی